طارق پرویز فریدی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 17تعینات 

طارق پرویز فریدی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 17تعینات 

  

لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صالحہ سعید نے طارق پرویز فریدی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ٹریننگ سیل چکوال کا تبادلہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون نمبر 17ریجن بی کردیا ہے۔ طارق پرویز فریدی نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ طارق پرویز فرید ی نے کہا ہے کہ جو پراپرٹیز ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے تاکہ گورنمنٹ ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے۔ طارق پرویز فریدی نے اپنے سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹیکس ریکوری کو بہتر سے بہترین کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی ٹی سی پی کلر کہار اور بیسٹ وے سیمنٹ کی اپیلیں خارج کروا کر ان کو نیٹ میں لے کر آئے ہیں جس سے گورنمنٹ کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مزید :

کامرس -