شاہدرہ میں 70کنال رقبہ پر خوبصورت تفریحی پاک بنانے کا فیصلہ 

شاہدرہ میں 70کنال رقبہ پر خوبصورت تفریحی پاک بنانے کا فیصلہ 

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)پی ایچ اے کا شاہدرہ میں 70 کنال رقبہ پر نیا پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے  چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا پارک کی جگہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انجینئرنگ۔ڈائریکٹر کوآرڈنیشن اور دیگر پی ایچ اے افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شاہدرہ میں ایک وسیع پیمانے پر ایک بڑا پارک بنانے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف نے ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی پرقابو پانے کیلئے سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔ 70 کنال کا رقبہ صرف کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے استعمال ہوتا تھا جس پارک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے رہائشیوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ پارک بنائیں گے۔تحریک انصاف ماحولیاتی تحفظ اور عوامی دلچسپی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پارکوں میں شہریوں کیلئے صحتمند سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی پی ایچ اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پارک کی تعمیر کیلئے جلد ڈیزئن فائنل کرکے کام شروع کردیں گے۔

پارک عوامی تفریح، سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے  کیلئے معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین لاہور کے تحت پی ایچ اے شہر کو جازب نظر اور دلکش بنانے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -