تیزاب کی غیرقانونی فروخت کو روکنا ہو گا،فاطمہ چدھڑ

تیزاب کی غیرقانونی فروخت کو روکنا ہو گا،فاطمہ چدھڑ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ تیزاب کی غیر قانونی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس سلسلے میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں خواتین کے خلاف تیزاب گردی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنیز فاطمہ نے کہا کہ خواتین اور بالخصوص تیزاب گردی کا شکار خواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، ایف ایس ڈی اور ایشیاء  فاونڈیشن کے اشتراک سے تیزاب کی خریدو فروخت اور اس کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے تیار کردہ مسودہ پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر Smile Again فاونڈیشن کی جانب سے سوشل ایکٹیوسٹ مسرت مصباح نے تیزاب گردی کا شکار خواتین کو ذندگی میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔  ورکشاپ میں ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل،  سمیرہ بخاری اور نیلم حیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -