خالد شریف آل پاکستان جنرل بکس پبلشرز کے چیئرمین منتخب

  خالد شریف آل پاکستان جنرل بکس پبلشرز کے چیئرمین منتخب

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  آل پاکستان جنرل بکس پبلشرز اینڈ بک سیلرز (APGB)کے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آگیا۔گزشتہ دنوں دارالشعور 37مزنگ روڈ پر تنظیم کی جنرل باڈی  اجلاس میں مشاورتی کونسل کے ممبران نے اپنی آزادانہ رائے سے مرکزی رہنماؤں کا انتخاب کیا۔جس میں ماورا پبلشرز کے مالک اور معروف شاعر خالد شریف چیئرمین،دارالشعور کے چیف ایگزیکٹو محمد عباس شاد صدر،قلم فاؤنڈیشن کے بانی علامہ عبدالستار عاصم سیکرٹری اطلاعات،روبی پبلی کیشنز کے مدیر محمد عمران انجم جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔نئے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ پبلشر اور بک سیلر ز کے حقوق کے ساتھ ساتھ کتاب شناسی، اردو ادب اور زبان کے فروغ کے لئے بھر پور جدو جہد کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں۔مزید برآں انہوں نے تعلیمی اداروں میں لائبریریوں کو از سر نو مرتب کرنے اور پبلک مقامات پر نئی لائبریریاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -