(ن) لیگ نے سمارٹ کارڈ کی عدم فراہمی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا

    (ن) لیگ نے سمارٹ کارڈ کی عدم فراہمی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو ساڑھے تین لاکھ سمارٹ کارڈ کی عدم فراہمی کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا،مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل نے پنجاب اسمبلی میں سمارٹ کارڈ کی فراہمی کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی،محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ساڑھے تین لاکھ افراد کو سمارٹ کارڈ فراہم نہیں کیے۔ شہری سمارٹ کارڈ کے حصول کے لئے دفاتر میں خوار ہورہے ہیں۔

لاہور میں 88 ہزار سمارٹ کارڈ التوا کا شکار ہیں۔سمارٹ کارڈز کی عدم فراہمی پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ اپنے کارڈز کے حصول کے لئے ایکسائز دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہریوں کو سمارٹ کارڈ کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے۔