اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،زرقا تیمور

  اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،زرقا تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رہنماء  ڈاکٹر زرقا سہروری تیمور نے کہاکہ قوم شہداء  اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، 16 دسمبر کا دن معصوم شہداء  کا دن ہے، سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس دردناک اور نا بھولنے والے سانحات ہیں، شہداء  کی یاد میں آج بھی ہر آنکھ اشکبار ہے

، شہداء  کے خاندانوں کا صبر مثالی ہے، انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن نے معصوم بچوں کا قتل عام کیا، پاکستانی قوم کے حوصلے کوئی بھی پست نہیں کرسکتا، ملک دشمن قوتوں کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستانی قوم متحدہے اور اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -