ایجوکیشن رپورٹرز کے انتخابات،سید سجاد کاظمی صدر منتخب

  ایجوکیشن رپورٹرز کے انتخابات،سید سجاد کاظمی صدر منتخب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے سالانہ انتخابات 2021 میں سید سجاد کاظمی صدر منتخب ہوگئے۔ مہران اجمل خان جنرل سیکرٹری،نائب صدر کی نشست پر تابش بٹ، اظہاراختر جوائنٹ سیکرٹری،سید اجلال حیدر فنانس سیکرٹری، عبدالوحید ربانی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر دیبا مرزا منتخب ہوئیں۔ وزیر اعلی پنجاب، گورنر، صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس،  وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں،وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی، جماعت اسلامی، انجمن تاجران اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے نومنتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -