ایک طرف مہنگائی دوسری جانب کابینہ کی تعداد بڑھائی جارہی ہے،پرویز ملک

ایک طرف مہنگائی دوسری جانب کابینہ کی تعداد بڑھائی جارہی ہے،پرویز ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام مہنگائی اور بیروزگار کا رونا رو رہے ہیں اور حکمران کابینہ کی تعداد بڑھارہے ہیں،لاہور جلسے کو ناکام کہنے والوں کے سرپر جلسے کا بھوت سوار ہے،ان کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب انٹرنیشنل میڈیا دے رہا ہے،نوازشریف کسی چینی چور،پیٹرول چور اور گندم چور کو این آر او نہیں دینگے،حکومتی لوگ اب این آر او مانگنے کیلئے ہم سے رابطے کررہے ہیں،تبدیلی کی ڈوبتی کشتی کے ہر سوار سے ایک ایک پیسے اور ظلم کا حساب لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ماڈل ٹاو ¿ن میں لیگی رہنماو ¿ں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے چھوٹے کاشتکاروں کی بجائے گنے کے بڑے مگرمچھوں کو پالا اور انہی بڑے مگرمچھوں کو اربوں کی سبسڈی دی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشا لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -