کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی پر 10دکانیں سیل

  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی پر 10دکانیں سیل

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے افسران رات گئے تک کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے فیلڈ میں موجود رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے کاروائیاں کیں۔ انہوں نے دکانوں، مارکیز اور میرج ہالز کی چیکنگ کی، 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، اوورچارجنگ پر 10 ہزار روپے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔کاشف تکہ شاپ، لاہوری کڑاہی ریسٹورنٹ، حمزہ اینڈ رضوان سنٹر، پیرس سیلون، نوابی فوڈ ریسٹورنٹ، نیو شاہی بونگ پائے کو سیل کر دیا گیا۔ ظہیر پان شاپ صدر بازار لاہور کینٹ، عثمان الیکٹرانک، علی پان شاپ اور مختار سویٹس کو سیل کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہونے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -