شیخ زید ہسپتال میں فالج کے مریضوں کیلئے سٹروک یونٹ کا افتتاح
لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید ہسپتال میں سربراہ شعبہ نیورالوجی ڈاکٹر احمد علی حسن کے زیر سایہ فالج کے مریضوں کو جدید ترین علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید سٹروک یونٹ کا افتتاح کیا گیا، سٹروک یونٹ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور، ڈاکٹر اکبر حسین ایڈ منسٹریٹر اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احمد علی حسن نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد علی حسن کا کہنا تھا کہ اس جدید سٹروک یونٹ کو عنقریب فعال کردیا جائے گا۔