اپوزیشن استعفوں کے حوالے سے ڈرامے بازی کررہی ہے،رخسانہ نوید

 اپوزیشن استعفوں کے حوالے سے ڈرامے بازی کررہی ہے،رخسانہ نوید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفوں کے حوالے سے ڈرامے بازی کررہی ہے، لاہور میں عوام نے اپوزیشن کو بُری طرح مسترد کیا ہے، اپوزیشن کا بیانیہ بُری طرح پٹ چکا ہے۔

،اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن سارا ڈرامہ سینٹ کے الیکشن کو رکوانے کے لئے کررہی ہے، جسے ہر محاذ پر ناکامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا، حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کی فکر میں ہے، اپوزیشن کو شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے، چوروں کا ٹولا ملک میں انتشار چاہتا ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے، آج ملکی صنعتی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -