جی سی یو میں کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے ویبنار

  جی سی یو میں کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے ویبنار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد۔جس سے معروف ماہرِ امراض ڈاکٹر فہیم یونس اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے خطاب کیا۔ ویبنار کا مقصد ویکسین کے حوالے سے غلط فہمیاں کو دور کرنااور یونیورسٹی کے طلباء کو اس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ڈاکٹر یونس نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر این اے پر مبنی ویکسین جلد ہی تمام ممالک کے لئے عالمی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ویکسین کی اہمیت،خصوصا بوڑھے لوگوں کے لیے اس کی افادیت،پر روشنی ڈالی۔

ڈی اے اے پی ایس کے صدر سرمد بلال اور کوآرڈینیٹرصنان ورک نے بھی خطاب کیا۔

۔اس موقع خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر مرکس فدا، مسیحی برادری کی معروف شخصیات سمیت صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رانا پرویز، وارث آفتاب، شہزاد روشن، مجید راج،امانت ساغر، بابر گل، کوثر طاہر،شمیم، سعدیہ شوکت، انعم پرویز و دیگر ملازمین نے حضرت عیسی ؑ کی یوم ولادت اور ان کی زندگی کے متعلق اور کرسمس تہوار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ پرنسپل اور ای ڈی (پی آئی این ایس)نے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور نرسنگ کمیونٹی کی طرف سے کرسمس کا 250پاؤنڈ وزنی کیک کاٹنے پر مبارکباد دی۔پرنسپل پی جی ایم آئی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس کا کہنا تھا کہ تمام ملکی شعبوں میں بالخصوص تعلیم اور صحت کے میدان میں مسیحی بھائیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حتیٰ کہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے شعبوں میں بھی ان بھائیوں نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اسی طرح طب کے میدان میں بالخصوص نرسنگ کمیونٹی میں کرسچن کمیونٹی نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور آج کے دن ہمیں اُن سب مسیحی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جوملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ بلا تفریق رنگ و نسل سب ہم وطن پاکستانی ہیں ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یہی کرسمس کے تہوار اور قائد اعظم کی تعلیمات کا اصل مفہوم ہے کیونکہ 25دسمبر کا دن کرسمس کے علاوہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کا دن بھی ہے جو ہمیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کا درس دیتا ہے۔رانا پرویز نے کہا کہ ہمارے دکھ درد اور خوشیاں سانجھی ہیں اور پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں اور ان کے حقوق کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس موقع پر نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دی، روائتی مذہبی گیت گائے اور نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے، ملک کو وبا و بیماریوں سے محفوظ رکھے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مصیبت میں گھرے کشمیریوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -