ہائیڈرو یونین کا احتجاجی مظاہرہ تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

  ہائیڈرو یونین کا احتجاجی مظاہرہ تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کے لئے احتجاجی مظاہرہ،نئی بھرتی کرنے کا مطالبہ بھی پیش۔مظاہرین کی قیادت بزرگ مزدور  رہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے کی اْن کے ہمراہ رانا عبدالشکور، مظفرمتین، اْسامہ طارق، لیاقت علی، ملک ظہور، نویدعاشق ڈوگر،نوشیر خان، ملک سرور،حسن منیر بھٹی ودیگر نمائندگان  یونین کررہے تھے۔

 مظاہرین نے ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ قومی اداروں کی  مجوزہ نج کاری کرنے کی بجائے ماہر اور محنتی انتظامیہ کے ذریعے ان کی کارکردگی میں اضافہ کرے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -