الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار پروگرام کے تحت چوتھی یوتھ گیدرنگ

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار پروگرام کے تحت چوتھی یوتھ گیدرنگ

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کے جذبے کے فروغ کے لئے”چوتھی الخدمت ورچوئل یوتھ گیدرنگ“کا انعقاد کیا گیا۔الخدمت کمپلیکس میں تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔ صدر فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور، نائب صدرڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ، شاہد اقبال،چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن،سینیٹر سراج الحق، صدر الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ نویدہ انیس، چیف انوویٹو آفیسر زلمی فا ؤ نڈ یشن ڈاکٹر سڈرک ایمل، فاؤنڈر خودی وینچر ڈاکٹر عمر سیف، سی ای او ملین سمائلز فاؤنڈیشن ذیشان افضل اور یوتھ سوسا ئٹیز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوتھ گیدرنگ کا سلوگن ”اعترافِ خدمت“ تھا جو کہ مختلف سیشنز پر مشتمل تھی جس میں کورونا کے اعلیٰ تعلیم پر اثرات، ٹیکنالوجی ٹرینڈ اینڈ وولنٹیرازم، ڈیجیٹل ٹولز اینڈ وولنٹیرازم اور ریسپی آف سکسیس کے عنوانات کے تحت لیکچرز اور پینل ڈسکشنز کا اہتمام کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -