معاشی ماہرین معیشت کو دلدل میں دھکیل رہے ہیں،علی رضا چوہدری

معاشی ماہرین معیشت کو دلدل میں دھکیل رہے ہیں،علی رضا چوہدری

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور بزنس مین فرنٹ کے سینئر رہنما علی رضا چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی زبوں حالی میں زمینی حقائق سے برعکس فیصلوں کا ہاتھ ہے۔ حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات اور جلد بازی میں کئے فیصلے مہنگائی کو پروان چڑھانے اور مافیا کو مضبوط کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرتی ہیں اور پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں۔ معاشی ماہرین حکومتی وزرا مہنگائی پر قابو پانے معاشی حالات کو سدھارنے کی بجائے معیشت کو مزید دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -