سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے کردار اداکریں،عمر کسانہ

  سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے کردار اداکریں،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء عمر کسانہ نے کہاہے کہ تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اندر انتخابی اصلاحات کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن کادوغلہ چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔

،انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں شو آف ہینڈکے طریقہ کار سے ہارس ٹریڈنگ کاسلسلہ بند ہو جائے گا، آئندہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے لئے انتخابی اصلاحات کے لئے اپوزیشن کو سنجیدگی سے کردار اد اکرنا ہوگا، نام نہاد اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت کی رٹ لگارکھی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اداروں میں اصلاحات پر یقین رکھتی ہے اور سب سے قانون سازی پی ٹی آئی حکومت میں ہوئی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -