شہباز شریف کو فزیو تھراپسٹ فراہم کیا جائے،حنا پرویز

  شہباز شریف کو فزیو تھراپسٹ فراہم کیا جائے،حنا پرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجا ب اسمبلی حناپرویز بٹ نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو فوری فزیوتھراپسٹ فراہمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہبازشریف کوفوری فزیوتھراپسٹ فراہم کیا جائے۔

محکمہ داخلہ اور محکمہ صحت کے احکامات کے باوجود علامہ اقبال میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے شہبازشریف کو فزیوتھراپسٹ فراہم نہیں کیا۔

ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود معاملے کی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ ایوان وزیراعلیٰ سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو استحقاق کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -