منشیات فروش کسی دہشتگرد سے کم نہیں، انکا مکمل صفایا کرینگے: گورنر پنجاب 

منشیات فروش کسی دہشتگرد سے کم نہیں، انکا مکمل صفایا کرینگے: گورنر پنجاب 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے یونیورسٹیز کو ڈرگ اور ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کیلئے ”ڈرگ اور ہیپاٹائٹس فر ی“مہم کا پنجاب یونیورسٹی سے باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش بھی کسی دہشت گرد سے کم نہیں انکا مکمل صفایا کر یں گے،یونیوررسٹیز کو منشیات سے پاک کر نے کیلئے اینٹی نارکوٹکس،پولیس سمیت تمام ادارے ایک پیج پر متحد ہوکر کام کر یں گے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹیز کو ڈرگ اور ہیپاٹائٹس سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز جمعرات کے روز پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کر دیا ہے اس موقعہ پروائس چیئر پر سن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور‘وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد‘جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی‘پر ووائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم مظہر‘لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر بشر ی مرزا سمیت مختلف یونیورسٹیز کے نمائندگان بھی شر یک ہوئے تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ وہ یونیورسٹیز کو ڈرگ اور ہیپاٹائٹس کو پاک کرنے کیلئے یونیورسٹیز میں فر ی میڈیکل کیمپس لگائے سرور فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی تنظیمیں انکو ادویات سمیت تمام طبی سہولت فراہم کر یں گی جسکے لیے بیگم پروین سرور کی سر براہی میں ایک ٹیم بھی قائم کر دی گئی۔وائس چیئر مین سرور فاونڈیشن بیگم پروین سرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ ہم پورے پنجاب کو ہیپاٹائٹس اور ڈرگ سے پاک کر نے کیلئے فری میڈیکل کیمپس لگانے کا آغاز کر چکے ہیں۔ ہم روزانہ22لاکھ افراد کو اپنے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے مفت صاف پانی فراہم کر رہے ہیں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر نیاز احمدنے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم گور نر پنجاب اور انکی اہلیہ پروین سرور کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یونیورسٹیز کیلئے اس تاریخی مہم کا آغاز کیا ہے اور تمام سہولت مفت فراہم کریں گے۔

 گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -