سموگ تدارک کا معاملہ،ہائیکورٹ کی تمام محکموں کو واٹر کمیشن سے تعاون کی ہدایت

       سموگ تدارک کا معاملہ،ہائیکورٹ کی تمام محکموں کو واٹر کمیشن سے تعاون ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریور راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ  دونوں منصوبوں کے لئے محکمہ ماحولیات سے این اوسی لیا یا نہیں؟ مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے معاملے پر سماعت کی،واٹر کمیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیاہے کہ کمیشن کی ہدایت پر ڈی جی ایل ڈی اے کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دورے کئے، رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ 128غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ایکوا فائر چارجز کی وصولی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔عدالت نے سموگ کے معاملہ پر تمام محکموں کوکمیشن سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 سموگ تدارک

مزید :

صفحہ آخر -