حکمرانوں کی نا اہلی، مجرمانہ غفلت، لا پرواہی نے کراچی کو تباہ برباد کر دیا: سراج الحق 

      حکمرانوں کی نا اہلی، مجرمانہ غفلت، لا پرواہی نے کراچی کو تباہ برباد کر ...

  

  کراچی (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت و لاپرواہی نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں جماعتیں اقتدار میں رہیں، لیکن مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بڑھائے گئے، پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے بھی ڈھائی سال میں کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے عملاً کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کی جدوجہد کی ہے اور حقوق کراچی کی حالیہ تحریک میں بھی بنیادی مسائل کو اٹھایا ہے، عوام کی ترجمانی کی ہے اور جماعت اسلامی کی جانب عوام کا رجوع بڑھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی و گلبرگ کے دفاتر میں اضلاع کے ذمہ داران کے تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات میں ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی اور سیکریٹری ڈاکٹر فواد احمد، ضلع گلبرگ کے امیر فارو ق نعمت اللہ، قیم کامران سراج نے اپنے ضلع میں جماعت اسلامی کی دعوتی و تنظیمی عوامی خدمات اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں کی رپورٹ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ اجتماع میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،نائب قیم محمد اصغر،امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، سکریٹری کراچی عبد الوہاب،نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی، راجہ عارف سلطان، سلیم اظہر،تنظیم ضلع و علاقہ، جے آئی یوتھ، پبلک ایڈ کمیٹی اور برادر تنظیمات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -