خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبوں میں تاخیر سے 22ارب روپے نقصان کا انکشاف
پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت میں توانائی کے منصوبوں میں اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا، منصوبوں میں تاخیر سے مجموعی طور پر 22ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق 2007میں شروع منصوبے 2017میں بھی مکمل نہ ہوسکے، ناقص پلاننگ، بجلی کی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے نقصان ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی پیداوار اور فروخت نہ ہونے سے 7ارب 73کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، انتظامی کنٹرول نہ ہونے اور تاخیر سے 10 ارب سے زائد کے اضافی اخراجات ہوئے۔
منصوبوں میں تاخیر