وزیراعظم کے مشیران، معاونین اب خصوصی دعوت پر کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے

       وزیراعظم کے مشیران، معاونین اب خصوصی دعوت پر کمیٹیوں کے اجلاس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین کے متعلق عدالتی فیصلے پر وفاقی حکومت نے نئی متبادل حکمت عملی تیار کرلی ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت اب مشیروں اور معاونین کو خصوصی دعوت پر ای سی سی سمیت تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر تجارت ای سی سی،کابینہ کمیٹی توانائی، کابینہ کمیٹی نجکاری، کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں اور کابینہ سی پیک کمیٹی میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے جبکہ معاون خصوصی پیٹرولیم، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری بھی کابینہ کمیٹیوں میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی، معاونین خصوصی پاور اور ریونیو، معاونین خصوصی ریونیو و اوورسیز پاکستانیز اور معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی اور کابینہ سی پیک کمیٹی میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔
 مشیران

مزید :

صفحہ آخر -