رواں سال قرض کی مد میں  پاکستان کو 128ملین ڈالر کا  ریلیف دیا، امریکی سفارتخانہ

رواں سال قرض کی مد میں  پاکستان کو 128ملین ڈالر کا  ریلیف دیا، امریکی ...

  

اسلام آباد (این این آئی) امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ رواں سال امریکہ نے قرض کی مد میں پاکستان کو 128ملین ڈالر کا ریلیف دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرض کی مد میں رواں سال امریکا نے پاکستان کو 128ملین ڈالر کا ریلیف دیا، ریلیف جی 20 کے قرض میں معطلی کے پروگرام کے تحت دیا گیا، دونوں ملک کوویڈ کے خلاف وسائل فراہمی کے کام کرتے رہیں گے۔یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان میں امریکی سفیر پال جانز نے کہا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا نے پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا، جس کا مقصد اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ ورکز کی تربیت میں اضافے کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اور چوتھی موبائل لیب فراہم کرنا ہے تاکہ ان علاقوں میں ٹیسٹ کیے جاسکے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -