جیل میں ایف آئی اے کی تحقیقات غیر آئینی، چیلنج کرینگے، عطاء تارڑ

جیل میں ایف آئی اے کی تحقیقات غیر آئینی، چیلنج کرینگے، عطاء تارڑ

  

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، وقت آنے پر اس تجویز پر عمل ہو گا۔حکومت اس قدر انتقام میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہی جو مقدمات نیب میں چل رہے ان کی تحقیقات کیلئے ایف آئی سے ٹیم بھی جیل بھیج رہی ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انکا مزید کہنا تھا عمران خان کہتے تھے مہنگائی تب ہوتی ہے جب حکمران چور ہو،آج پندرہ بیس ہزار تنخواہ لینے والا بچوں کی تعلیم اور والدین کی دوائیں کیسے خریدے،اب آپ کو ڈر ہوگیا کہ ان ریفرنس میں کچھ نہیں ہوگا تو کیس ایف آئی اے کو دیدیا،اب ایف آئی اے افسران تحقیقات جیل جاکر کرنے جارہے ہیں،یہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

عطاء تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -