اقوام متحدہ کا دنیا بھر میں صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش

اقوام متحدہ کا دنیا بھر میں صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نتونیو گوٹیرس نے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے حملوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں قائم ایک آزاد امریکی تنظیم  جو ایک آزادی صحافت پر کام کرتی ہے کی طرف سے سالانہ رپورٹ کے اجرا کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں صحافتی کارکنوں پر تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں۔گوٹیرس نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گرفتار صحافیوں کو رہا کریں جنھیں صرف اپنے پیشہ پر عمل کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں صحافی باخبر فیصلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کرونا کی وبا سے لڑ رہی ہے۔ وبا کے حوالے سے فیصلہ سازی میں ہم  صحافیوں سے مدد لے سکتے ہیں۔گوٹیرس نے صحافیوں پر پابندیوں اور ان پرحملوں کے بڑھتے واقعات بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ 
اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ آخر -