اعظم سواتی کی کورین کمپنیز کوپاکستان ریل منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کو ریا کے درمیان دیر ینہ تعلقات ہیں جوکہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو نگے۔ گزشتہ روزاعظم خان سواتی سے جنوبی کوریا کے سفیر کو اک سو نگ کیونے ملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان اور کو ریا کے درمیان ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیااور دونوں مما لک کے دوطرفہ معلامات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ دوطر فہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان اور کو ریا کے درمیان دیر ینہ تعلقات ہیں جوکہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو نگے۔ انہوں نے دونوں ممالک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات کو بہتر اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیر ریلوے نے ساوتھ کوریا کے سفیر کو انویسٹمنٹ کیلئے کورین کمپنیز کو بھی دعوت دی۔کورین سفیرنے وزیر ریلوے کی طرف سے ریلوے کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں تعاون پر وفاقی وزیر ریلوے اور حکو مت پاکستان کا شکر یہ ادا کیا۔ جبکہ کورین سفیر نے وزیر یلوے کو کوریا آنے کی دعوت بھی دی۔
اعظم سواتی