وفاقی وزیراینٹی نارکوٹکس اعجاز احمد شاہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ

وفاقی وزیراینٹی نارکوٹکس اعجاز احمد شاہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز   اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک اور اے این ایف کے اعلیٰ افسران نے استقبال کیا، اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے وفاقی وزیر کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں انسدادمنشیات سمگلنگ کی کاوشیں، موجودہ صورتحال، پیشہ ورانہ کامیابیاں، درپیش مسائل، منشیا ت، نشہ آور ادو یات اورممنوعہ کیمیائی موادکی سمگلنگ سے متعلق امور شامل تھے۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا اے این ایف منشیات کی طلب و رسدکے خاتمے کیلئے ملک بھر میں آگاہی مہم چلا نے کیلئے مصروف عمل ہے۔ علاوہ ازیں اپنی زیر سرپرستی چلنے والے علاج و بحالی کے مراکز میں منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،وفاقی وزیر کو محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات کے بارے میں بتایا گیا جس میں افرادی قوت میں اضافہ، تنظیمی ڈھانچے قانون سازی اورعدالتی امور میں بہتری شامل تھے۔وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ادار ے کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اورقومی و علاقائی و عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کی کاوشوں کو سراہا اور منشیات کیخلاف موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کر نے کیلئے ڈی جی اے این ایف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، یادرہے وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نومبر 1996 تا دسمبر 1998 تک بطور فورس کمانڈر اے این ایف پنجاب خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور قابل قدر خدمات کی بدولت انہیں ستارہ بسا لت سے بھی نوازا گیا۔

اعجازشاہ دورہ

مزید :

صفحہ آخر -