سینئر صحافی ماجد حسین قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

  سینئر صحافی ماجد حسین قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

  

 لاہور (آن لائن) لاہور کے سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر ماجد حسین قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ تھانہ مصری شاہ کے قریب ادا کی گئی۔ جس میں مرحوم کے عزیز واقارب، دوستوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ماجد حسین کو سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ماجد حسین مرحوم لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن، پی ایف یو جے کے صدر سمیت دیگر مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ 

ماجد حسین

مزید :

صفحہ آخر -