سینئر صحافی طارق محمود ملک کورونا کے باعث انتقال کرگئے 

  سینئر صحافی طارق محمود ملک کورونا کے باعث انتقال کرگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سینئرصحافی طارق محمود ملک کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے،طارق محمود کا ایک ماہ قبل کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد وہ  ہسپتال میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیاتھا، جہاں وہ گزشتہ روز  خالق حقیقی سے جا ملے۔ طارق محمود  ملک کے معروف اخبارات اور کئی نجی ٹی وی چینلز سے بھی منسلک رہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت صحافتی تنظیموں اور حکومتی افراد نے طارق محمود ملک کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر کی توفیق دے۔
طارق محمود ملک 

مزید :

صفحہ آخر -