سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی

  سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد (آئی این پی)سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی، نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یواے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، اس حوالے سے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایوی ایشن ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے بعد اجازت دی جبکہ سی اے اے نے نجی ایئرلائن کو فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یو اے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جنوری 2021سے شروع ہوگا۔سعودی ایوی ایشن گاکا نے بھی نجی ایئرلائن کوفضائی آپریشن کی اجازت دے دی، ائیر لائن پہلے مرحلے میں جدہ اور ریاض کے لیے جنوری 2021سے پروازیں شروع کرے گی اور پھر متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی۔نجی ایئرلائن انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کیلئے جدیدائیر بس 330اوربوئنگ 737طیارے استعمال کرے گی۔

سول ایوی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -