سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا وار کورس طلباء کو پاک سعودی تعلقات پر لیکچر 

     سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا وار کورس طلباء کو پاک سعودی تعلقات پر ...

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے ”سعودی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج“ریاض میں وار کورس کے طلباء کو پاک سعودی تعلقات اور خطے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلینجز پر ایک لیکچر دیا۔ کمانڈنٹ میجر جنرل جادو راؤیلی لیکچر کے دوران سفیر نے پاکستان کی مختصر تاریخ، سعودی عرب تعلقات، سیاسی، معاشی اور سلامتی کے پہلوؤں کی موجودہ حیثیت، او آئی سی اور پاکستان / سعودی عرب میں پاکستانی باشندوں کے کردار اور 21 ویں صدی میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر روشنی ڈالی۔ آخر میں طلباء نے علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان سعودی عرب تعلقات پر پڑنے والے اثرات سے متعلق متعدد سوالات پوچھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی سفیر کو سعودی کمانڈ اینڈسٹاف کالج میں لیکچر دینے کے لئے بلایا گیا تھا۔ بھارتی آرمی چیف نے کالج کا دورہ کرنے کے صرف دو دن بعد اس لیکچر کا شیڈول کیا تھا۔

پاکستانی سفیر/ لیکچر

مزید :

صفحہ آخر -