معذور افراد کو معاون ٹیکنالوجی فراہم کر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قابل بنایا جا سکتا ہے: صدر مملکت 

معذور افراد کو معاون ٹیکنالوجی فراہم کر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قابل بنایا ...

  

  اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معذورافراد تک معاوِن ٹیکنالوجی کی رسائی بہتر بناکر انکو درپیش چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے، معذوراورغیر متعدی ا مر ا ض سے متاثرہ افراد تک جدید ٹیکنالوجی کے فوائد پہنچانے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زیرِ صدارت معاون ٹیکنالوجی برائے معذورافراد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا اور ایم ڈی پاکستان بیت المال، عون عباس بپی کے علاوہ عالمی ادارہ صحت اور وفاقی وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر  پلیتھا ماہی نے صدر مملکت کو معاونِ ٹیکنالوجی برائے معذورافراد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایاگیامعاون ٹیکنا لوجی معذرو افراد کو بصارت، سماعت، نقل وحرکت سمیت چھ بنیادی خدمات فراہم کریگی، اجلاس کو معاون ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے کہا معذورافراد معاون ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں، اس ٹیکنالوجی کوعالمی اور علاقائی سطح پر پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔ خصوصی افراد کی معاون ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتر ی لانے، مالی و معاشرتی طور پر قومی دھارے میں شریک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اعلامیہ کے مطا بق معاون ٹیکنالوجی برائے افراد باہم معذوری پر عالمی تعاون بڑھانے پر صدر عارف علوی نے عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -