سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 406.50پوائنٹس بڑھ گیا،ڈالر 20پیسے سستا، سونا 550روپے تولہ مہنگا

      سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 406.50پوائنٹس بڑھ گیا،ڈالر 20پیسے سستا، ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کاتسلسل برقراررہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید 406.50 پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث 73.07فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76ارب63کروڑ93لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 14.90فیصدزائدرہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 43792پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس170.02پوائنٹس کے اضافے سے سے18271.64پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس295.67 پوائنٹس کے اضافے سے30674.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ93میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب39ارب20کروڑ84لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب15ارب84کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں خیبر ٹوبیکو30روپے کے اضافے سے430روپے اورجیلٹ پاک29.42روپے کے اضافے سے421.78روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ100روپے کی کمی سے9ہزارروپے اورنیسلے پاکستان30روپے کی کمی سے6900روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 14پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید14پیسے کی کمی سے160.26روپے سے گھٹ کر160.12روپے اور قیمت فروخت13پیسے کی کمی سے160.31روپے سے گھٹ کر160.18روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.20روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے193,90روپے سے بڑھ کر194روپے اور قیمت فروخت195روپے سے بڑھ کر195.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید۱یک روپے کے اضافے سے214.50روپے سے بڑھ کر215.50روپے اور قیمت فروخت216روپے سے بڑھ کر217.50روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید550روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت14ڈالرکے اضافے سے 1878ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96ہزار280روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے1270 روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -