کرپشن کیسز، مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد 

        کرپشن کیسز، مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور جیکب آباد ہائی وے کرپشن کیسز میں عدالت نے مشیر جیل خانہ جات کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اعجاز جاکھرانی عدالت میں پیش نہ ہوئے،جس پر عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ عبوری ضمانت بھی مسترد کردی۔عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب حکام اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔
 اعجاز جاکھرانی 

مزید :

صفحہ آخر -