وزیراعظم کی ہدایت پرسی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز، 2اہم شاہراہیں مکمل: مراد سعید 

وزیراعظم کی ہدایت پرسی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز، 2اہم شاہراہیں مکمل: ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی، وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کام کی رفتار تیز ہونے سے ہزاروں لوگوں کو بلواسطہ روزگار مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے ویڈیوز جاری کردی جس میں مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان چین دوستی کی مثال اورملک وقوم کی ترقی کا باعث ہے، سی پیک سے عوام کو بہتر سفری رسائی اور ملک کو سرمایہ کاری مل رہی ہے۔ پاکستان،چین کے لیبر، ایکسپرٹس اور خاص کر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہکلہ ڈی آئی خان بھی جون تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ خضداربسمہ منصوبے کا 40فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں میں یارک ساگوژوب اور گلگت شندور چترال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکھرحیدرآباد، ہوشاب آواران، تھاکوٹ رائیکوٹ اور منگلامیرپورمانسہرہ بھی مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ خوشاب آواران پر کام کا آغاز آئندہ ماہ ہو شروع گا۔سکھرحیدرآباد کاٹینڈر ہوچکا، کراچی تک موٹروے مکمل ہوجائے گا۔ گلگت شندورچترال کاپی سی ون تیار اور ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعدایکنک بھیجا جائے گا۔سوات موٹروے کے دوسرے فیز پر اگلے ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ نئے منصوبے جے ڈبلیوجی کی منظوری کے بعد جے سی سی بھیج دیے گئے۔ نئے منصوبوں میں سوات موٹروے، دیرموٹروے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے شامل ہیں۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -