فرانسیسی صدر میکرون بھی کورونا وائرس کا شکار 

فرانسیسی صدر میکرون بھی کورونا وائرس کا شکار 

  

پیرس(شِنہوا)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد  وزیراعظم جین کاسٹکس نے بھی تنہائی اختیار کر لی ہے۔وزیراعظم کے دفتر  نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ کاسٹکس جنہیں میکرون کے ساتھ رابطے کا کیس خیال کیا جا رہا ہے اگرچہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی پھر بھی انہیں تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ ان کے شیڈول کو اس طرح ڈھال لیا جائیگا کہ وہ آئندہ 7 دن تک دور رہ کر ہی کام کر سکیں۔ احتیاط کے طور پر آج (جمعرات)صبح ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے نتائج جلد متوقع ہیں۔اس سے قبل فرانس کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ میکرون نے ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی کیے جانیوالے آرٹی- پی سی آر ٹیسٹوں میں نوول کرونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا ہے۔میکرون 7 دن کیلئے خود کو الگ تھلگ رکھ کر کام کرتے رہیں گے اور دور رہ کر اپنے معمولات سرانجام دینگے۔

فرانسیسی صدر

مزید :

صفحہ آخر -