لاہور ایئرپورٹ پر دھند،7پروازیں منسوخ،متعددتاخیر کا شکار

     لاہور ایئرپورٹ پر دھند،7پروازیں منسوخ،متعددتاخیر کا شکار

  

لاہو ر(این این آئی) لاہور کے علامہ اقبا ل انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث 7پروازیں منسوخ جبکہ متعددتاخیر کاشکار ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 306،بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنیوالی پرواز 417،بلیو ائیر لائن کی شارجہ سے آنیوالی پرواز 413،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز 243،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 اورپی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 307  شامل جبکہ تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں دمام جانے والی پرواز 884 سترہ گھنٹے،قطر ائیر لائن کی دوھا جانیوالی پرواز 621 چودہ گھنٹے،پی آئی اے کی ریاض جانیوالی پرواز 9725 دو گھنٹے،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانیوالی پرواز 715 چار گھنٹے،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانیوالی پرواز 410 ڈیڑھ گھنٹہ،بی اے کی لندن جانیوالی پرواز 258 چار گھنٹے،راس الخیمہ جانیوالی پرواز جی نائن چار گھنٹے تیس منٹ،بلیو ائیر لائن کی کراچی جانیوالی پرواز 410 تین گھنٹے،پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 203 ڈیڑھ گھنٹہ،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ جانیوالی پرواز 543 ایک گھنٹہ،پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 303 ایک گھنٹہ 15 منٹ،قطر ائیر ویز کی دوھا جانیوالی پرواز 629 پانچ گھنٹے 5 منٹ،سری لنکن ائیر لائن کی کولمبو جانیوالی پرواز 186 دو گھنٹے،گلف ائیر لائن کی بحرین جانیوالی پرواز 765 دو گھنٹے،سرین ائیر لائن کی کراچی جانیوالی پرواز 523 تیس منٹ،قطرائیر ویز کی دوھا سے آنیوالی پرواز 620 تین گھنٹے،دمام سے آنیوالی پرواز 883 چھ گھنٹے،بی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز 259 پانچ گھنٹے،ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنیوالی پرواز 714 چار گھنٹے 30 منٹ،راس الخیمہ سے آنیوالی پرواز جی نائن کی پرواز 820 چھ گھنٹے،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 302 ڈیڑھ گھنٹہ،سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنیوالی پرواز 520 ایک گھنٹہ،قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنیوالی پرواز 628 پانچ گھنٹے 30 منٹ،پی آئی اے کی جدہ سے آنیوالی پرواز 9760 تیس منٹ،سری لنکن ائیر لائن کی کولمبو سے آنیوالی پرواز 185 دو گھنٹے،گلف ائیر لائن کی بحرین سے آنیوالی پرواز 764 دو گھنٹے،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنیوالی پرواز 402 تین گھنٹے،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ سے آنیوالی پرواز 542 تیس منٹ اورپی آئی اے کی دبئی سے آنیوالی پرواز 204 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

پروازیں 

مزید :

صفحہ آخر -