رومانیہ میں تیار جدید ترین پی این ایس تبوک پاکستانی بیڑے میں شامل، بحری قوت مضبوط ہو گی: نیول چیف

      رومانیہ میں تیار جدید ترین پی این ایس تبوک پاکستانی بیڑے میں شامل، بحری ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نیوی کے نئے جہاز پی این ایس تبوک نے بحری بیڑے میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ میں کی گئی۔ اس جہاز کی کمیشننگ کی تقریب رواں برس نومبر میں رومانیہ میں ہوئی تھی۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پہلا جہاز پی این ایس یرموک رواں برس جولائی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیاتھا۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے جدید جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری قوت مضبوط، بحری مفادات اور حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی این ایس تبوک جدید جنگی جہاز ہے جو سٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔ پی این ایس تبوک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 پی این ایس تبوک

مزید :

صفحہ آخر -