ایم ڈی کیٹ نیشنل کے نتائج کا اعلان

  ایم ڈی کیٹ نیشنل کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) 2020  'MDCAT'  نیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ اور  STEP by PGC کے طالب علموں  نے  ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت بر قرار رکھتے ہوئے پہلی تین ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ STEP  کے حافظ محمد احسن ارشد نے 197 نمبروں کے ساتھ پہلی، حفصہ اعجاز نے  196 نمبروں کے ساتھ دوسری اور 5  طلباء نے 195 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جن میں سید ہ ثمر ہمدانی، حافظہ عنبر فاطمہ افتخار، حمزہ سلیم بیگ، محسن راشد، صنم الطاف اور عُزیر نبیل شامل ہیں۔  یہاں یہ با ت قابل ذکر ہے کہ 2020میں کرونا کی ہنگامی صورتحال کے سبب عملی طور پر کلاسز کا انعقا د ناممکن تھا۔ الحمد للہ STEPنے یہ چیلنج قبول کیا اور آن لا ئن انٹر ی ٹیسٹ تیاری شروع کروائی۔ National MDCAT,ECAT اور NUMSکے شاندار رزلٹ اس طریقہ تدریس کی کامیابی کا واضح ثبو ت ہیں۔  NUMS انٹری ٹیسٹ2020 میں پہلی تین پو زیشنز اور پہلی دس میں سے نو پو زیشنز  STEP کے طالب علموں نے حاصل کیں اسی طرح  ECATنتائج   2020 میں STEP کے ہی طالب علم ثقلین مشتاق نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے تحت انٹر ی ٹیسٹ کے ادارے STEP کا آغاز 2016 میں ہوا اور تب سے یہ ادارہ مختلف داخلہ امتحانوں میں بہتر ین نتائج دے رہا ہے۔ یہ چاہے ECAT ہو National    MDCAT  یا NUMS ہو یا دوسرے داخلہ امتحا ن، STEP کے طلباء نے باقی سب سے بہتر کار کردگی دکھائی ہے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت بر قرار رکھی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -