ایس اوپیز کی خلاف  ورزی پر 7دکانیں سیل 

    ایس اوپیز کی خلاف  ورزی پر 7دکانیں سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع جنوبی میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، کلفٹن اور گارڈن میں 7 دکانیں اور 6 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ہدایات پر گارڈن، لیاری، سول لائنز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کلفٹن بلاک 2 میں 7 دکانیں سیل کر دیں۔ا سسٹنٹ کمشنر گارڈن نے 6 ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ لیاری میں 18 افراد کو ماسک نہ پہننے پر 500 روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹس اور دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -