سید ابن حسن اپنی ذات میں ایک تحریک تھے،کراچی ایڈیٹرزکلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر،جنرل سیکرٹری منظرنقوی،آغا مسعود حسین،کرنل (ر)مختار بٹ،مختار عاقل اور دیگر ارکان نے معروف سماجی شخصیت اور بینکار سید ابن حسن کے کورونا وائرس کے باعث انتقال کو شہر کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ سید ابن حسن کا شمار کے ای سی کے سرپرستوں میں ہوتا تھا۔انہوں نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی سرگرمیوں کے لیے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا اور شہر میں ہونے والی علمی،ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سید ابن حسن محض ایک شخصیت کانام نہیں بلکہ وہ اپنی ذات میں ایک تحریک تھے۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔