کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائدمیں سائبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں جمعرات کی صبح6 بجے درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ دن میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں میں شمال مشرقی سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 53 فیصدتھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت 7ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔