شیر شاہ میں گتے کے گودام  کی آگ پر قابو پالیا گیا

شیر شاہ میں گتے کے گودام  کی آگ پر قابو پالیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گتے کے گودام میں آگی لگ گئی، فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب شیرشاہ چورنگی کے قریب گتے کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ پر 3 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر کی وجہ گلی کا تنگ ہونا تھا جس کے سبب عملے کو پہنچنے میں مشکل درپیش آئی۔دوسری جانب گودام کے مالک نے بتایا کہ فائربریگیڈ کو بروقت اطلاع دی گئی لیکن پانی کی کمی کی وجہ بنا کر تاخیر کی گئی، گودام 4 منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے قائم تھا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو پھیلنے سے روکا، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -