زینتھ نے”بہترین پی آر  ایجنسی ایوارڈ“ وصول کر لیا

زینتھ نے”بہترین پی آر  ایجنسی ایوارڈ“ وصول کر لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی صف اول کی پبلک ریلیشن ایجنسی اور عالمی پی آر اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی فلیش مین ہیلارڈ سے ملحقہ ادارے زینتھ پبلک ریلیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کو کراچی میں منعقدہ بز ٹوڈے بزنس ایوارڈز 2020 کی تقریب میں ''بہترین پی آر ایجنسی'' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ملک کے مختلف شعبوں اور صنعتوں کے کاروباروں کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو اعزاز بخشنے کے لیے منعقدہ تقریب دراصل بزنس ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن تھا جس کا انعقاد بز ٹوڈے ایڈیٹوریل بورڈ نے کیا تھا۔ اس سال کی تقریب کے پیچھے مرکزی خیال یہ تھا کہ کووڈ-19 کے وبائی مرض کے مشکل وقت میں صنعت کے رہنماؤں کی مشکل وقت سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہنا اور اعتراف کرنا تھا اور ان کو مستقبل کے منصوبوں میں بھی اسی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -