اکادمی ادبیات کی ڈاکٹرکمال جامڑو کے انتقال پر تعزیت

  اکادمی ادبیات کی ڈاکٹرکمال جامڑو کے انتقال پر تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر محمد یوسف خشک کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے سندھ کے ناموردانشور، ادیب، ماہرلوک ادب، براڈ کاسٹر، ریڈیواور ٹی وی کے نامور میزبان، تعلیمدان،سربراہ سگا کراچی کے صدر اوروفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے شعبہ سندھی کے چیئرمین ڈاکٹر کمال جامڑو کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے جو،  لوک ادب کے ذریعے پاکستان کے عوام میں شمع روشن کی تھی اُس کی روشنی دور دور تک پہنچی۔ اُن کی علمی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اُنہوں نے علم و ادب کی کے چراغ کو ہمیشہ روشن رکھا اُ ن کے انتقال سے علمی وادبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہواہے جو صدیو ں کے بعد پُر ہوگا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -