سینیٹ انتخاب شوآف ہینڈ سے کرانے کا کبھی نہیں کہا، اٹارنی جنرل 

  سینیٹ انتخاب شوآف ہینڈ سے کرانے کا کبھی نہیں کہا، اٹارنی جنرل 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب کا انعقاد شوآف ہینڈ سے کرانے کا کبھی نہیں کہا ہے،حکومت نے سینیٹ انتخاب سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔ جمعرات  کو نجی ٹی وی سے   بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا انتخاب ممکن ہی نہیں ہے۔  استفسار پر اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ ہم نے تجویزدی ہے کہ بیلٹ پیپراوپن ہونا چاہیے تاکہ بعد میں دیکھا جا سکے۔

 اٹارنی جنرل 

مزید :

صفحہ اول -