ٹویٹر کا کورونا ویکسین سے متعلق  سازشی ٹویٹس ہٹانے کا فیصلہ

  ٹویٹر کا کورونا ویکسین سے متعلق  سازشی ٹویٹس ہٹانے کا فیصلہ

  

نیویارک(آئی این پی)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے کووڈ انیس کی ویکسین سے متعلق ایسی تمام گمراہ کن معلومات اور ٹویٹس ہٹا دی جائیں گی، جو صحت عامہ کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ کمپنی نے اپنی اس پالیسی کا اعلان اپنے ایک بلاگ میں ایسے وقت میں کیا ہے جب دوا ساز کمپنی بائیواین ٹیک اور فائزر نے اپنی ویکسین کو امریکا بھر میں فراہم کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ ٹویٹر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ایسی تمام ٹویٹ کو حذف کر دیا جائیگا جن میں یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کوئی حقیقی چیز نہیں یا پھر شیئر کیے جانے والی ان تمام ٹویٹ کو ہٹا دیا جائیگا جس میں ایسے غلط دعوے کیے گئے ہوں کہ ویکسین لوگوں کو نقصان پہنچانے یا پھر ان کے کوائف اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ٹویٹر

مزید :

صفحہ اول -