عوام کو بااختیار بنانا امن ترقی پارٹی کی ترجیح ہے: فائق شاہ 

عوام کو بااختیار بنانا امن ترقی پارٹی کی ترجیح ہے: فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی عوام کو یونین کونسل سے لیکر قومی سطح تک بااختیار اور اقتدار میں شراکت دار بنانا چاہتی ہے، تاکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے انتظار نہ کرنا پڑے ایسے موثر طبقات پر مشتمل بورڈ برائے حکمت و ایمانداری بنا رہی ہے جن کی آواز حکمرانوں کے در و دیوار ہلا دے، تاجر اس ملک کا بڑا اثاثہ ہیں ان کی شراکت سے روزگار اور معیشت کے مسائل حل ہوں گے، محمد فائق شاہ تاجر رہنما عارف شاہ کی قیادت میں وفد سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل ملک، سیکرٹری اطلاعات اویس خان، ارسلان شاہ، اشتیاق الٰہی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاستدان صرف ذاتی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے نزدیک ملک اور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہم بنیادی سطح سے لیکر قومی سطح تک عوام کی شمولیت یقینی بنائیں گے یہی مسائل کا حل اور اقتدار کے کھیل سے بچنے کا راستہ ہے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ عوام 73 سال سے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں مگر فرسودہ نظام اور مفاد پرست اشرافیہ  لوٹ مار، اپنے کاروبار اور دولت اکٹھی کرنے میں مصروف ہے سینٹ انتخابات ہوں یا تحریکیں سب ذات اور خاندان کے تحفظ کے لئے لڑی جا رہی ہیں، تاجر استحصالی نظام اور مفاد پرست سیاست کے خلاف آواز اٹھائیں، امن ترقی پارٹی ساتھ ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -