جنرل باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر ...

  

  راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنرنے ملا قات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے افغان امن عمل اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف ملاقات

مزید :

صفحہ اول -