باڑہ قوم سپاہ میں رات کی تاریکی میں دو بجلی کے ٹرانسفرمر چوری 

  باڑہ قوم سپاہ میں رات کی تاریکی میں دو بجلی کے ٹرانسفرمر چوری 

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ قوم سپاہ میں رات کی تاریکی میں دو بجلی کے  ٹرانسفرمر چوری کردئیگئے۔چوری کے بعد چور واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔چوری کا پہلا واقعہ قوم سپاہ گندا میں پیش آیا ہے جبکہ دوسرا واقعہ قوم سپاہ ہی کے علاقے شیخ آباد میں پیش ہوا ہے۔علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ جب ہم صبح اٹھے تو ہمارے علاقے کے  مشترکہ ٹرانسفارمر سے چور  کوئل لے گئے تھے اور ان کا ڈھانچہ حالی پڑھا تھا۔رات کو ویسے ہی بجلی نہیں ہوتی ہے  چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کئے۔ مکینوں نے کہا کہ اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیاہے۔جبکہ اس علاقے میں مسلسل ٹرانسفارمر کے چوری کے واردات ہورہے ہے علاقے کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جلد سے جلد چوروں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -